دنیا
19 جنوری ، 2016

محصور شامی علاقے تک مزید امدادی سامان پہنچ گیا، ریڈ کراس

محصور شامی علاقے تک مزید امدادی سامان پہنچ گیا، ریڈ کراس

واشنگٹن........اقوام متحدہ اور عالمی امدادی تنظیم ریڈکراس نے کہاہے کہ محصور شامی علاقوں تک مزید امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں اداروں کو جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ایک امدادی ٹیم کو ایک مقام پر آگے جانے سے روکا بھی گیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے سلامتی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے انہیں مزید وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے قریب واقع علاقے زبادانی اور مضایا کو حکومتی فورسز نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، جب کہ ادلب صوبے میں فووا اور کفرایا کے علاقوں کو حکومت مخالف باغیوں نے گھیر رکھا ہے، جب کہ ان محصور علاقوں میں سینکڑوں عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :