31 مئی ، 2012
کراچی … سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ”یکتا کانفرنس“ کے بعد رابطہ کیا اور بتایا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی ہیں۔ وہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی میں شمولیت کاا علان کرنے والے سیاسی رہنماوٴں اور کارکنوں کے ہمراہ حیدر منزل کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی ہے تو صوبائی اسمبلی یا پھر قومی اسمبلی میں اس سلسلے میں متفقہ قرار داد پیش کرے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن سے بات چیت جاری ہے لیکن سندھ یونائیٹڈ پارٹی مزید خود مختاری کے حق میں ہے۔ جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ پیر پگارا سے بھی بات ہوئی ہے لیکن ابھی سیاسی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔