پاکستان
21 جنوری ، 2016

ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری

ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری

اسلام آباد..... وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ۔

حکومت نے رواں مالی سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 19 ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 45 کروڑ اور چائوتنگی اسمال ڈیم کے لئے 2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں :