دنیا
31 مئی ، 2012

عراقی دارالحکومت میں 6 بم دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 56 زخمی

عراقی دارالحکومت میں 6 بم دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 56 زخمی

بغداد … عراق کے دارالحکومت بغداد میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ واقعات میں 56 افراد زخمی ہوئے۔ بغداد کی تحصیل شولا میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب خودکش کاربم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ دیگر دھماکیع راقی دارالحکومت کے مغربی علاقوں العامریہ ،غزالیہ اور یرموک جبکہ جنوب میں ڈورا اور سعیدیہ میں ہوئے جن میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یرموک میں وزیر اعظم نورالمالکی کے ایک ایڈوائزر کی گاڑی کے قریب کار بم دھماکہ ہوا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ گزشتہ ماہ 19 اپریل کو بغداد میں کئی بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور 106 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :