21 جنوری ، 2016
واشنگٹن........امریکی وزارت محکمہ دفاع پینٹاگون نے عراق کو اسمارٹ بموں، "ای آئی ایم" میزائلوں سمیت دیگر اسلحہ و گولا بارود فروخت کرنے کی منظوری دی ہے
پینٹاگون کے مطابق اس ڈیل کا مقصد یہ ہے کہ بغداد اپنے 36 ایف سولہ جہازوں پر مشتمل فلیٹ کی جنگی صلاحیت کا بہتر تحفظ کر سکے۔اسلحہ خریداری کے اس معاہدے کی مالیت 95 ملین ڈالرز ہو گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے کے لئے عراق کو متذکرہ بالا اسلحہ کی ضرورت ہے۔
سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسلحہ خریداری کی مجوزہ ڈیل کے تحت 400 امریکی فوجی 2020 تک عراق میں رہیں گے تاکہ وہ اسلحہ کی تربیت اور مرمت کا کام بھی ادا کر سکیں۔