01 جون ، 2012
لاہور ... لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا،ذرائع کے مطابق پی کے 307 پرواز کو رات دس بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا۔ائیرپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ پرواز تکنیکی وجوہات کی وجہ سے روانہ نہیں ہو سکی۔