01 جون ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے ناظم آباد میں انوبھائی پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افرادہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس پی لیاقت آباد نعمان صدیقی کے مطابق ناظم آباد سگنل کے قریب واقع شادی ہال میں شادی کی تقریب سے شرکت کرکے واپس جانے والے دو موٹرسائیکل پر سوار چار افراد کو مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ ایس پی لیاقت آباد کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ بتایا ہے۔ جبکہ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پولیس کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔