01 جون ، 2012
واشنگٹن ... پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سلالہ حملے کے بعد خراب ہونے والے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ترجمان پنٹاگون جان کربی کا کہنا ہے پاکستان اور ایساف کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، پاکستا نی فوج اور ایساف کے درمیان تکنیکی اور آپریشنل کوآرڈینیشن میں بہتری آرہی ہے۔ترجمان پنٹاگون نے مزید کہا کہ سلالہ حملے کے بعد نکالے گئے دو افسر دوبارہ پشاور میں تعینات ہوگئے،پاکستان نے سلالہ حملے کے بعد کئی امریکی اہلکاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔