پاکستان
01 جون ، 2012

کراچی: ٹینکرسے کچل کر2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

کراچی: ٹینکرسے کچل کر2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

کراچی ... کراچی کے علاقے صدر میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں زینب مارکیٹ کے قریب عبداللہ شاہ غازی کے کلفٹن میں واقع مزار سے ملیر کے علاقے اردو نگر میں اپنی رہائش گاہ کی جانب جانے والے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے،جن میں سے دو افراد جاں بحق اور ایک شد ید زخمی ہوگیا،پولیس نے واقعے کے بعد پانی کے ٹینکر اور حادثے کا شکار ہونے والی موٹر سائیکل تحویل میں لیکر تھانہ پریڈی منتقل کردی ہے،جبکہ ٹینکر ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،جان بحق ہونے والوں میں جعفر اور مجاہد نامی افراد شامل ہیں،جبکہ اسلم نامی شخص شدید زخمی ہے،جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں :