01 جون ، 2012
یروشلم …غزہ کی سرحد ہونے والی جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔اسرائیلی فوجی ذرائع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کے صبح ہونے والی جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی نے جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش اور اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جبکہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیل فوجی بھی ہلاک ہوا۔