25 جنوری ، 2016
اسلام آباد.......تجزیہ کاروں نے جنرل راحیل شریف کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے فوج اور آرمی چیف کا وقار مزید بلند ہوگا اور پوری توجہ دہشت گردی پر مرکوز کرنے میں مدد ملے گی ۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائیوں کا پس منظر بیان کرتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوگئے ۔
سینئر تجزیہ کار حسن عسکری سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف کے اقدام سے اب ساری توجہ ملکی سالمیت کے معاملات پر ہوگی ۔جنرل راحیل شریف کے اس بیان پر کہ فوج ایک عظیم ادارہ ہے ، دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ایر وائس مارشل شہزاد چودھری نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح کردیا کہ وہ خود پر اداروں کو اہمیت دیتے ہیں ۔
جیونیوز کے ڈائریکٹر نیوز رانا جواد سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف کا بیان سول و ملٹری ریلیشن شپ میں مزید بہتری لائے گا۔