25 جنوری ، 2016
کراچی.......پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدتِ ملازمت میں توسیع مقبول فیصلہ نہیں تھا، ان کے امیج کو نقصان پہنچا، اس توسیع میں امریکا کی رضامندی بھی شامل تھی۔
قمر زمان کائرہ کا ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جنرل کیانی کی توسیع حالات کا پیش خیمہ تھی ،جنرل کیانی کی توسیع حکومت اور آرمی کے لئے مقبول فیصلہ نہیں تھا،امریکی سمجھتے تھے کہ وارآن ٹیرر کے دوران کیانی کی توسیع بہتر فیصلہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کا امیج توسیع لینے کے بعد خراب ہوا،جس سے حکومت کا تاثر بھی خراب ہوا،پیپلز پارٹی پہلے دن سے مؤقف تھا کہ جنرل راحیل کو توسیع لینی نہیں چاہئے۔