دنیا
26 جنوری ، 2016

روس کو لینن کی پالیسی نے توڑا،صدر پوٹن کی کمیونسٹ لیڈر پر تنقید

روس کو لینن کی پالیسی نے توڑا،صدر پوٹن کی کمیونسٹ لیڈر پر تنقید

ماسکو ......روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے کہاہے ریاست کےعلاقوں کو علیحدگی حاصل کرنے کااختیار دے کر سوویت یونین کے کمیونسٹ انقلابی لیڈر لینن نے ملک کو تقسیم کرنے کی بنیاد ڈال دی تھی۔

ولادیمرپوٹن نے اسٹاوروپل میں فورم سے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ رہنما ولادیمرلینن نے اسٹالن کے نظریات مسترد کر دیےتھےاور ان امکانات کی بنیاد ڈالی جن سے ریاست کے علاقے علیحدگی اختیار کرسکتےتھے۔

لینن نے1917ء کےانقلاب روس کےنتیجےمیں کمیونسٹ حکومت قائم کرنے میں قائدکردارادا کیاتھا، تاہم صدر پوٹن نے کہاکہ لینن کی جانب سےایسا اختیار دیا جانا ریاست کےنیچےبارودی سرنگ نصب کرنےکےمترادف تھا اور بلآخر یہ ایٹم بم کچھ عرصےبعد پھٹ گیااوراس نے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

مزید خبریں :