26 جنوری ، 2016
کراچی......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔کراچی اور اس کے مضافات میں مغرب اور کبھی شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 6 سے 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرات 14 سے 16 ڈگری اور ذیادہ سے ذیادہ 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔