پاکستان
26 جنوری ، 2016

اسلام آباد میں سرکاری اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے

اسلام آباد میں سرکاری اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے

اسلام آباد......شدید سردی کی حالیہ لہر کے باعث حکومت پنجاب کے تعطیلات کے اعلان کے بعد راولپنڈی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں، اسلام آباد میں سرکاری اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے۔

شدید دھند، سخت سردی اور بچوں میں پھیلتی بیماریاں، حکومت پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تو والدین کی جان میں جان آئی، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی 31 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، اکثر نجی اسکولوں میں صورتحال واضح نا ہونے کے باعث والدین اور بچے صبح سویرے اسکول پہنچ گئے۔

وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولوں میں بھی سردی کے باعث تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیم کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں :