پاکستان
26 جنوری ، 2016

سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا معاملہ،عدالت کا جواب طلب

سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی  دینے کا معاملہ،عدالت کا جواب طلب

اسلام آباد.......سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دیے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے کل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

شہری حنیف راہی کی درخواست کی سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے وزارت قانون سے جواب طلب کیا اور درخواست گزار سے استفسار کیا کہ انٹراکورٹ اپیل کا اسٹیٹس بتایا جا ئے۔

درخواست گزار حنیف راہی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجھے نہیں سنااورتین وکلاء کے درخواست پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کردی ، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ہائی کورٹ کو ایسا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :