26 جنوری ، 2016
کراچی....کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے خلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں 5 مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایم کیو ایم رہنما عامرخان کیس کی سماعت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
مفرور ملزمان میں منہاج قاضی، شہزاد ملا، رئیس مما، آصف نیازی اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پر نائن زیرو پر دہشتگروں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔مقدمے میں عامر خان نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔