26 جنوری ، 2016
پشاور......احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی خیبر پختوںخوا کے مشیر خاص معصوم شاہ کیس کی نیب کی جانب سے مطلوبہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردیا۔
حتساب عدالت میں سابق وایر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدرہوتی کے مشیر خاص معصوم شاہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت احتساب جج ابراہیم خان نے کی معصوم شاہ عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے مطلوبہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔
معصوم شاہ کو نیب نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور غیر قانونی اثاثےبنانے پر گرفتار کیا تھا جسکے بعدپلی بارگین پررہائی متوقع ہے ۔