26 جنوری ، 2016
پشاور....پشاور تعلیمی بورڈ نے نجی تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔
پشاور تعلیمی بورڈ ذرائع کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادرے ایس او ایس سروس، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں گارڈز، کلاس فور اور ڈرائیورز کے کوائف فراہم کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق عوامی منتخب نمائندوں کو نجی سکولوں کی سیکورٹی انتظامات سے متعلق خطوط بھیج دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں تعلیمی ادروں کے حوالے سے تعلیمی بورڈ کو اگاہ کریں۔
پشاور تعلیمی بورڈ نے نجی سکولوں کو سیکورٹی سے متعلق ایڈوائزری نوٹ بھی جاری کردیا ہے۔