انٹرٹینمنٹ
26 جنوری ، 2016

ایشوریا رائے کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، لنچ ساتھ کیا

 ایشوریا رائے کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، لنچ ساتھ کیا

نئی دہلی......سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے کے مداح یوں تو دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اب فرانسیسی صدر بھی ان کے بڑے مداح بن کر منظر عام پر آئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دورہ بھارت کے موقع پر بھارت میں فرانسیسی سفیر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ایشوریا رائے کو بھی دعوت دی گئی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے آج فرانسیسی صدر سے دہلی میں ملاقات کی۔

سرخ رنگ کی ساڑھی اور بالوں میں گلاب کے پھول لگائے ایشوریا ظہرانے میں شرکت کیلئے پہنچیں تو شرکاء کو اپنی جانب متوجہ پایا۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن فرانس کا دوسرے بڑا سویلین ایوارڈنائٹ آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرزحاصل کر چکی ہیں جبکہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتی ہیں۔

مزید خبریں :