پاکستان
28 جنوری ، 2016

کراچی :لانڈھی سے 3ملزمان گرفتار ،21 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی :لانڈھی سے 3ملزمان گرفتار ،21 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی ......کراچی کے علاقے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 3 ملزمان گرفتار اور21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر لانڈھی کے علاقوں خرم آباد،بھٹو نگر ، فاروق ولاز اور لانڈھی 89 میں کارروائیاں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیاجبکہ 21 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :