پاکستان
28 جنوری ، 2016

بلوچستان:نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، دہشت گردی ختم نہ ہوئی

بلوچستان:نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد،  دہشت گردی ختم نہ ہوئی

کوئٹہ.....کوئٹہ سمیت بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے باوجود دہشت گردی پر قابو پایا نہ جاسکا ، صوبائی حکومت نے محکمہ انسداد دہشت گردی تو قائم کردیا لیکن نیکٹا کا وجود عمل میں نہ آسکا۔

بلوچستان پچھلے پندرہ برسوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ خاص طور پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے نتیجے میں سیکڑوں جانوں کا ضیاع ہوا ۔

ان کے باوجود انسداد دہشت گردی کے لیے موثر حکمت عملی نظر نہیں آتی ۔اے پی ایس پشاور حملے کے بعد کوئٹہ میں پچھلے ایک سال کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درجنوں آپریشن کیے ، جن سے دہشت گردی میں کمی تو ضرور آئی مگر اس عفریت کو جڑ سے ختم نہ کیا جاسکا ۔

مزید خبریں :