پاکستان
31 جنوری ، 2016

پاک فوج کا فاٹا آپریشن موثر ثابت ہوا ،جنرل نکلسن

پاک فوج کا فاٹا آپریشن موثر ثابت ہوا ،جنرل نکلسن

واشنگٹن ......افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کے نامزد کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کا ساتھ نہایت اہم ہے۔

لیفٹننٹ جنرل جان مک نکلسن نےامریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے کہا کہ فاٹا میں پاک فوج کا آپریشن بغاوت کو کچلنے میں موثر ثابت ہوا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مک کین نے کہا کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی تعداد کم کرنے کے منصوبے سے القاعدہ اور داعش کے خلاف افغان فورسز کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا ، اس لیے امریکی فوج کا فوری انخلا روکنا ہو گا۔ لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن نے ان کے موقف سے اتفاق کیا۔

مزید خبریں :