31 جنوری ، 2016
کراچی ......کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے اغوا کیے گئے 4 افراد کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا ہے، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 خواتین سمیت 4 افراد گلشن معمار میں واقع ایک فارم ہاوس میں تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سمیت چاروں افراد کو اغوا کر کے جنگل کی طرف لے گئے ۔
پولیس اور رینجرز نے بروقت سرچ آپریشن کرتے ہوئے اغوا شدہ چاروں افراد کو بازیاب کرا لیا، تاہم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہو گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔