پاکستان
31 جنوری ، 2016

اورنگی ٹائون میں شادی ہال کے ٹینک سے بچی کی لاش برآمد

 اورنگی ٹائون میں شادی ہال کے ٹینک سے بچی کی لاش برآمد

کراچی.........کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے ایک شادی ہال کی پانی کی ٹنکی سے بچی کی لاش ملی ہے۔ بچی چند روز قبل ہال میں شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران لاپتا ہوگئی تھی۔

اورنگی ٹائون سیکٹر 8 میں واقع شادی ہال کی پانی کی ٹنکی سے بچی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت چھ سال کی پاکیزہ کے نام سے کی گئی۔ ایس پی اورنگی کے مطابق چند دن قبل بچی شادی کی تقریب میں آئی تھی اورگم ہوگئی تھی ۔ بچی کے والد فیض نے گمشدگی کی رپورٹ اورنگی تھانے میں درج کرارکھی تھی ۔

بچی کی لاش ملنے کے بعد بچی کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شادی ہال کے سامنے احتجاج اور توڑ پھوڑ کی، بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہال کے مالک نے کہنے کے باوجود بچی کی تلاش کے لئے ہال میں نہیں جانے دیا تھا۔ پولیس نے ہال کے ملازمین سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیاجن سے بچی سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اورنگی ٹائون میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید خبریں :