31 جنوری ، 2016
لاہور.......سابق ضلع ناظم لاہور میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا۔
میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر افسوس کےلیےسیاسی اور سماجی شخصیات لاہور میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچیں ،ان میں مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہٰی ، مشاہد حسین سید، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔
ایک موقع پر وفاقی وزیر پرویز رشید اور چودھری شجاعت حسین کا آمنا سامنا ہوا تاہم دونوں مسکراہٹوں کے تبادلے کے بعد آگے بڑھ گئے۔