31 جنوری ، 2016
فیصل آباد........فیصل آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 800 لیٹرسے زائد شراب برآمد کرلی۔
فیصل آباد سے جھنگ جانے والی مشکوک کار کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس نے جھنگ روڈ پینسرہ کے قریب ناکا لگا کر کارروائی کی۔ کار کی تلاشی لینے پر اس میں سے 800 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی جسے پٹرولنگ پولیس نے قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔