پاکستان
01 فروری ، 2016

لاہور: ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جنگلے سے ٹکرا کرہلاک

لاہور: ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جنگلے سے ٹکرا کرہلاک

لاہور ......لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے سڑک کنارے لگے جنگلے سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ کیولری پل پر پیش آیا، ون ویلنگ کے دوران موٹرسائیکل بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے لگے جنگلے سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں 22 سالہ فہد موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثہ کو اتفاقی قرار دے کر لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید خبریں :