01 فروری ، 2016
اسلام آباد ......پی آئی اے جوانٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہےکہ قومی اسمبلی میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل واپس لیا جائے،اپنے مطالبات پر قائم ہیں، منگل کو صبح 7 بجے فلائٹ آپریشن کو بند کردیاجائے گا۔
پی آئی اے ہیڈ آفس میں جوانٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل واپس لیا جائے، منگل کو صبح 7 بجے فلائٹ آپریشن بند کردیاجائے گا، حکومت کے پاس مذاکرات کے لیے منگل کی صبح 7 بجے تک کا وقت ہے۔