01 فروری ، 2016
کراچی .....کراچی آرٹس کونسل کے تحت کوچہ ء ثقافت کا سلسلہ 8 برس بعد پھر شروع ہوگیا،اس سلسلے میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی ،جس سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے خطاب کیا ۔
آرٹس کونسل میں کوچہ ثقافت کے تحت ایک طرف موسیقی ،مصوری اور تھیڑ کا میلہ لگا تو دوسری جانب دستکاری اور کتابیں فروخت کیلئے دستیاب تھیں۔
کراچی کے لوگ ادب اور علم دوست ہیں،ان کے ذوق کے پیشِ نظر کوچہ ثقافت میں کئی بک اسٹالز لگائے گئے، جس میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی جب کہ مصوری کے مقابلوں میں ننھے بچوں نے حصہ لیا۔