پاکستان
01 فروری ، 2016

خیبرپختونخوا،مشنری تعلیمی ادارے آج سےکھل رہے ہیں

خیبرپختونخوا،مشنری تعلیمی ادارے آج سےکھل رہے ہیں

پشاور ......خیبر پختونخوا کے تمام مشنری تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل رہے ہیں، صوبے کے تمام نجی تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مشنری اسکولز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بند رہے، تاہم اب مشنری اسکولز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینیئل سیموئل نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیر سے خیبر پختونخوا کے تمام مشنری اسکولز دوبارہ کھل رہے ہیں۔ ادھرصوبے کے تمام نجی تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پیما کے صوبائی صدر خواجہ یاور نصیر نےکاکہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے سے متعلق حکومتی ہدایات پر ہر ممکن حد تک عمل کیا جائے گا، جو نجی تعلیمی ادارے عمل درآمد نہیں کرتے ان کیخلاف مقدمات درج ہونے چاہیں۔

مزید خبریں :