پاکستان
02 فروری ، 2016

افغان طالبان تنازع کے حل کیلئےکابل حکومت سے مذاکرات کریں ،عمران خان

افغان طالبان تنازع کے حل کیلئےکابل حکومت سے مذاکرات کریں ،عمران خان

اسلام آباد...پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے پُرامن حل کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں ۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور حکومت سے بات چیت کریں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی چڑھائی کا نتیجہ ہے ۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے اور یہ تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی ۔ درحقیقت جنگ ایسے نتائج کی جانب لے جاتی ہے جو مطلوب نہیں ہوتے ۔

اب داعش کا وجود عمل میں آیا ہے ۔ خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ صورت حال کس رخ پر جارہی ہے۔ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی جنونی چڑھائی کا براہ راست نتیجہ ہے ۔

مزید خبریں :