پاکستان
02 فروری ، 2016

پنجاب کے مشیر صحت نےکنول کی عیادت اور خیرت دریافت کی

 پنجاب کے مشیر صحت نےکنول کی عیادت  اور خیرت دریافت کی

لاہور......اداکارہ اور پنجاب اسمبلی کی رکن کنول جناح اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے،مشیر صحت برائے پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ان کی عیادت کی اور خیرت دریافت کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ خود سے سانس نہیں لے رہی،ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے،اداکارہ اور پنجاب اسمبلی کی رکن کنول جناح اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں کل سے زیر علاج ہیں،ان کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے تاہم وہ مصنوعی سانس لیں رہی ہیں،طبیعت میں بہتری نہیں آئی،انتہائی تشویشناک حالت میں ہے،ان کا دوبارہ سی ٹی سکین کروا کر ان کی ذہنی حالت کے بارے میں پتہ چلے گا،مشیر صحت برائے صحت پنجاب سلمان رفیق نے ان کی عیادت کی،صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :