پاکستان
02 فروری ، 2016

ڈیر ہ غازی خان؛گودام کی چھت گر گئی، تین مزدور زخمی

ڈیر ہ غازی خان؛گودام کی چھت گر گئی، تین مزدور زخمی

ڈیر ہ غازی خان .....ڈیر ہ غازی خان میں گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین مزدور زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ بلاک ایف میں واقع نجی کمپنی کے گوادم کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین مزدور زخمی ہو گئے ۔

جنھیں ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے نکال کر زخمی حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید خبریں :