02 جون ، 2012
کابل…افغانستان میں گذشتہ ہفتے اغوا ہونے والی غیر ملکی دو خواتین امدادی کارکنوں کو رہا کرالیا گیا ۔شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لعل محمد احمدزئی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں غیر ملکی امداد خواتین اور اُن کے تین مقامی ساتھیوں کو افغان اسپیشل فورسز کی جانب سیبدخشاں کے علاقے شہاربزرگ میں کئے جانے والے آپریشن میں رہا کروایا گیا،اس کارروائی میں پانچ اغوا کار بھی مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ رہا کروائے گئے امدادی کارکن کی حالت اچھی ہے۔