02 فروری ، 2016
اسلام آباد.....عبوری ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کےانسپکٹرانفورسمنٹ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے گرفتارکرلیاگیا ۔
کچی آبادی کیس میں اسپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی ، ایف آئی اے نے کمرہ عدالت کے باہر سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم پر غیرقانونی کچی آبادی بنوانے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام ہے، غیر قانونی کچی آبادی کیس میں اب تک 26 افسر گرفتارکیےجاچکےہیں ، سات افسر اب بھی عبوری ضمانت پرہیں جبکہ 14 مفرور اوراشتہاری ہیں ۔