پاکستان
02 فروری ، 2016

لندن اور جنیوا میں بیٹھے ،بلوچوں کی ترجمانی نہیں کرسکتے،کمانڈر سدرن کمانڈ

 لندن اور جنیوا میں بیٹھے ،بلوچوں کی ترجمانی نہیں کرسکتے،کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ.....کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ لندن اور جنیوا میں بیٹھے ہوئے لوگ بلوچ عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔یہ بات انہوں نے بلوچستان میں امن اور خوشحالی کےمواقع کے موضوع پر کوئٹہ میں منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب میں کہی۔

سیمینار میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کےعلاوہ وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اوروزیرمملکت جام کمال کان ،سابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اوربلوچستان اسمبلی میں قائدحزب اختلاف مولاناعبدالواسع ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، ملک بھر سےتعلیمی ماہرین اورتجزیہ کار بھی شریک ہیں۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہناتھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خودمختار ریاست ہے،دوسری جانب ان کا یہ بھی کہناتھا کہ افغانستان میں جو بھی حالات پیدا ہوتے ہیں ان کےمعاشی، سیاسی اور سماجی اثرات پاکستان پر پڑتے ہیں۔

افغانوں کو ہم نےانتہائی خلوص سےیہاں رکھا، لیکن کسی کوحالات کی خرابی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کےحوالے سے ان کاکہناتھا کہ سی پیک کےذریعے چین کو جغرافیائی اور اسٹریٹیجک آزادی ملی ہے، اور یہ آزادی اسے پاکستان کے ذریعے ملی ہے ۔

مزید خبریں :