02 فروری ، 2016
پشاور .....پشاور کی احتساب عدالت میں اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی ۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج ابراہیم خان نے اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نویدبھی پیش ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔
اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی ملک نوید سمیت ،متعددپولیس افسران پر ایک ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن کاالزام ہے ۔