02 فروری ، 2016
حافظ آباد .......حافظ آباد میں نیشنل بینک مین برانچ کو مبینہ طور پر بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کےلئے سٹی تھانا منتقل کردیاگیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم ریاست نیشنل بینک مین برانچ کے مینجر کے پاس آیااور دھمکی دی کہ اسے دو کروڑ روپے دیے جائیں ورنہ وہ بینک کو بم سے اڑادے گا۔ جس پر بینک مینجر مقصو داحمد بٹ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتارکرکے اسے تفتیش کےلئے تھانا سٹی منتقل کردیا ہے ،ملزم ریاست علی ڈوگر علاقہ مدھریانوالہ کا رہائشی ہے۔