02 فروری ، 2016
لاہور.....وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹروبس پہ تنقید کرنے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں اورنج لائن منصوبے کے متا ثرین کو معاوضو ں کی ادائیگی منصفانہ ہو گی ۔
لاہور میں وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کاکہنا تھا کہ میٹرو ٹرین پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ۔ اورنج لائن منصوبے کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی منصفانہ ہوگی ۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے ہدایت کی معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری الگ الگ کیمپس بنائے جائے ، کسی کا حق نہیں مارا جائے گا،، معاوضے کی ادائیگی کے عمل کی ذاتی طور پہ نگرانی کروں گا ۔