پاکستان
02 فروری ، 2016

پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، صدر پالپا کیپٹن عامر ہاشمی

پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، صدر پالپا کیپٹن عامر ہاشمی

کراچی .....پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ۔ شہید اور زخمی ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

پی آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ آفس میں خطاب کرتے ہوئے پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نے کہا کہ حکومتی تشدد سے شہید اور زخمی ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے شہید کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خون رائیگا نہیں جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت تشدد کا راستہ اپنائے گی تو ہمارے پاس آپریشن بند کرنے کے علاوہ راستہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پر تشدد کارروائی بند نہ ہوئی تو آپریشن بند کردیں گے۔

مزید خبریں :