02 فروری ، 2016
لاہور.....لاہورمیں پولیس نے نواحی علاقے کاہنہ سے مشتبہ بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق افضال احمد نامی بھارتی باشندہ نئی دہلی کا رہنے والا ہے اور وہ ایک عرصے سے غیرقانونی طورپر لاہورکے نواحی علاقے کاہنہ میں قیام پذیر تھا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔