02 فروری ، 2016
مردان.....سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران شوبراچوک نوشہرہ سے دہشت گرد تنظیم کے سہولت کار کو گرفتارکرلیا ہے ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم اور پستول برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع نوشہرہ کے شوبراچوک سے خطرناک ملزم احمد علی کو گرفتارکرلیا اطلاع کے مطابق ملز م کسی واردات کی غرض سے موجود ہے ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم اور پستول بمعہ کارتوس برآمد کی ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور امارات اسلامی سے ہے مزید اہم انکشافات کی تو قع ہے۔