پاکستان
02 فروری ، 2016

صادق آباد :5 مسلح افراد کی گھر میں ڈکیتی،لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

صادق آباد :5 مسلح افراد کی گھر میں ڈکیتی،لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

رحیم یارخان....رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے جناح ٹاون میں پانچ مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صادق آباد کے علاقے جناح ٹاون میں واقع تاجر سہیل رضوان کے گھر میں پانچ نا معلوم مسلح افراد نے گھس کر میاں بیوی کو یرغمال بنایا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دو روز کے دوران ڈکیتی کی يہ تیسری واردات ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، پولیس واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید خبریں :