02 جون ، 2012
سنگاپور…امریکی سینیٹر جان میک کین نے ایران پر سائبر حملوں اور دیگر خفیہ آپریشن کی رپورٹس افشاء ہونے پر صدربارک اوباما کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کی الیکشن مہم کا حصہ ہے تاکہ اپنی ساکھ کو بہتر بنا سکیں۔سنگاپور میں ایشیا کی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ سربراہی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوبارہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا ہوا ہے کہ ہمارے جاری آپریشن افشاء ہوئے، جو بہت پریشان کن بات ہے،اس سے ہمارے مخالفین کو فائدہ پہنچے گا۔جان میک کیننے کہا کہ اس سے قبل بھی غلط مشوروں کے باعث ایبٹ آباد اوردیگر آپریشنز کی تفصیلات میڈیا افشاء ہوئیں۔ہم جانتے ہیں کہ یہ تمام تفصیلات انتظامیہ کی جانب سے افشاء کی جاتی ہیں۔اب وقت آگیا ہے اِن باتوں کی تحقیقات کرنے کی ضرورت پڑے۔