پاکستان
03 فروری ، 2016

نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت

نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت

کراچی… سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن کو آج سے 3شہروں کےلیے خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ مسافروں کی تکلیف کے ازالے کےلیے کیا گیا ۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو لاہور، اسلام آباد اور کراچی کےلیے اضافی پروازیں چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور سے کراچی کےلیے شام ساڑھے 6 بجے اور رات 8 بجے ،کراچی سے لاہور کےلیے رات پونے 9 بجے اور سوا 10 بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی کےلیے صبح 9 بجے اور رات 10 بجے ،کراچی سے اسلام آباد کےلیے ساڑھے 11 بجے اور ساڑھے 12 بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔

مزید خبریں :