پاکستان
03 فروری ، 2016

پاک چین دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے،شہباز شریف

 پاک چین دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے،شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے،پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے میں چین کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے سال کے روایتی چینی تہوار کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر شہبازشریف نےچینی قوم کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے بھرپور تعاون کر رہا ہے ،ا ن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند،سمندر سے گہری،فولاد سے مضبوط اور شہد سے میٹھی ہے۔

مزید خبریں :