03 فروری ، 2016
اسلام آباد…کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں موسم شد ید سرد اور خشک ہےوادی کوئٹہ اور دالبندین میں منفی 4، قلا ت میں منفی 3، ژوب میں منفی 1سبی میں 3درجے اور پنجگور میں کم سے کم 2درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دو ران کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔