دنیا
03 فروری ، 2016

سعودی عرب ، پولیس کوکالے جادو سے نمٹنے کی ٹریننگ

سعودی عرب ، پولیس کوکالے جادو سے نمٹنے کی ٹریننگ

جدہ......سعودی عرب میں مذہبی پولیس کے اہلکاروں کو کالے جادو سے نمٹنے، جادو ختم کرنے ، عاملوں اور جادوگروں کو شناخت کرنے سے متعلق تمام امور کی تربیت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پولیس اہلکاروں کو کالے جادو سے منسلک افراد کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے اور ابتدائی طور پر 30 اہلکار یہ تربیت مکمل کر چکے ہیں۔

ریاض میں واقع سعودی مذہبی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں30 اہلکاروں کو کالے جادو سے نمٹنے، جادو ختم کرنے ، عاملوں اور جادوگروں کو شناخت کرنے سے متعلق تمام امور کی نصابی و عملی تربیت دی گئی ہے۔

واضح رہے سعودی حکام کی طرف سے جادوکی سختی سے ممانعت کی جاتی ہے اور یہ ایک قابل سزا جرم ہے جس کی سزا موت ہے۔

مزید خبریں :