02 جون ، 2012
برلن … روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نیکہا ہے کہ شام کو اسلحہ سویلین کے خلاف استعمال کرنے کیلئے فراہم نہیں کیا ہے۔ شام کو اسلحہ کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کیونکہ شام پراسلحہ کی پابندی عائد نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں جرمن چانسلر انجیلامارکل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے مغربی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ کومسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شام روس سے حاصل کردہ اسلحہ سویلین کے خلاف استعمال کر رہاہے۔ ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ہم شام کو اسلحہ سویلین کے خلاف استعمال کرنے کیلئے فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ یہ تکنیکی اعتبار سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کیونکہ شام کے خلاف اسلحہ کی پابندی عائد نہیں۔